وفاقی کابینہ نے اہم شخصیت کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے اہم شخصیت کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری ...
وفاقی کابینہ نے اہم شخصیت کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے اور شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں پاکستان اور سعودی ترقیاتی فنڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے، نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں جبکہ وزارت صحت کے چار فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری موخر کردی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ دو اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

مزید :

قومی -