دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلن مسک نے ٹی وی اینکر بننے کا فیصلہ کرلیا، پہلی مہمان کون ہوں گی؟
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیاں قائم کرنے اور برقی کاریں اور خلائی جہاز بنانے کے بعد اب ایلن مسک نے ٹی وی شو کی میزبانی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈیلی ڈان کے مطابق ایلن مسک این بی سی کے معرو ف ٹی وی شو ’سیچرڈے نائٹ لائیو‘ (Saturday Night Live)کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔وہ 8مئی کے دن نشر ہونے والے شو کی میزبانی کریں گے اور اس شو میں ان کی مہمان معروف گلوکارہ ملی سائرس ہوں گی۔
سیچرڈے نائٹ لائیو نامی یہ ٹی وی شو کئی دہائیوں سے نشر ہو رہا ہے، جس میں عام طور پر بزنس ایگزیکٹوز کو میزبان نہیں بنایا جاتا تاہم ایلن مسک روایتی بزنس ایگزیکٹوز سے بہت مختلف ہیں جو ٹوئٹر پر گاہے چٹکلے چھوڑتے رہتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایلن مسک کی کمپنی ٹیسلا کے حصص کی قیمت کورونا وائرس کی وباءکے دوران 6گنا سے زائد بڑھی ہے جس سے ایلن مسک کی دولت بڑھ کر 177ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور وہ دنیا کے امیر ترین آدمی قرار پا چکے ہیں۔ دوسری طرف سپیکس ایکس نے مشن لانچ کیا ہے جس میں خلاءبازوں کو عالمی خلائی سٹیشن پر روانہ کیا گیا ہے۔ ایلن مسک کی انہی کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ’سیچرڈے نائٹ لائیو‘ کی میزبانی دی گئی ہے۔