وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا ...
وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب سے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین ہم منصب مارک گارنیو کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت کے باعث کینیڈین حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی کاوشوں کے باعث پاکستان میں وبا کی صورتحال دوسرے علاقائی ممالک کی نسبت بہتر ہے۔ اس تناظر میں تیس دن کی مدت مکمل ہونے کے بعد پاکستان پر عائد سفری پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے۔
 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کورونا وبا کے دوران کینیڈا میں مقیم پاکستانی شہریوں کا خصوصی خیال رکھنے پر کینیڈین وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
کینیڈین وزیر خارجہ نے افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا جبکہ استنبول میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -