" آپ کا یہ بیان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے"مصطفیٰ نواز کھوکھر کا فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل

" آپ کا یہ بیان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے"مصطفیٰ نواز کھوکھر کا فواد ...
سورس: File

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ اقتدار کی ہوس میں آپ کا آرمی چیف کی تعیناتی کا بیان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "آرمی چیف کی تعیناتی کو پہلے سے ہی متنازع بنانا آپ کی جماعت کی طرف سے اس ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کی ایک غیر ذمہ دارانہ کوشش ہے۔ اقتدار کی ہوس میں آپ کا یہ بیان فوج میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ہے۔ عراق، لیبیا کی مثال سامنے رکھیے۔ فوج سے اختلاف ضرور لیکن وہ ایک قومی ادارہ ہے"۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا تھا  کہ "آئین منتخب وزیر اعظم کو آرمی چیف اور دیگر تعیناتیوں کا حق دیتاہے،موجودہ حکومت کو ایسی مستقل تعیناتیوں کا کوئی حق حاصل نہیں،  امپورٹڈحکومت اگر ایسی تعیناتیوں کے خواب دیکھے گی تو ملک اور ادارے انار کی کا شکار ہو جائیں گے،  اس حکومت کی حیثیت صرف عارضی ہے، مستقل تعیناتیاں منتخب حکومت کرے گی۔"

مزید :

قومی -