رائے ضمیر کی حاضری معافی درخواست منظور،بریت درخواست پر دلائل طلب 

  رائے ضمیر کی حاضری معافی درخواست منظور،بریت درخواست پر دلائل طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق سی ٹی او لاہور رائے اعجاز سمیت دیگر  پولیس افسروں کے خلاف کرپشن کے مقدمات کی سماعت 10مئی تک ملتوی کرد ی سابق ڈی پی او گجرات رائے اعجاز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست داخل کی گئی  پراسکیوٹر حارث قریشی نے نیب کی جانب سے دلائل دیئے،محمد اشرف اور رضوان سمیت ڈی پی او گجرات  اکاؤنٹس آفس کے اہلکار پیش ہوئے،رائے ضمیر سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں،ملزم محمد اشرف اور رضوان کے وکلاء نے بریت کی درخواست پر دلائل دیئے،عدالت نے رائے ضمیر کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر رائے ضمیر اور دیگر کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لئے نیب کے مطابق ملزمان پر  پولیس ڈیپارٹمنٹ  میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے،رائے اعجاز  اور دیگر افسران پر پرپولیس ملازمین کی مبینہ کروڑوں روپے کی وردیاں ہڑپ کرنے،پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخورد بورد کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔ 

مزید :

علاقائی -