صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4گھروں کا صفایا،کئی راہگیر بھی لٹ گئے،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں چوری

صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں،اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4گھروں کا ...

  

     لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق برکی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مناظر  کے گھر سے  کل مالیت 7 لاکھ 80ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، مانگا منڈی میں ڈاکوؤں نے افضال کے گھر سے  کل مالیت 5لاکھ 10 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،ملت پارک میں ڈاکوؤں نے نعمان کے گھر سے 1لاکھ27  ہزار کی نقدی اور موبائل فون  سبزہ زار  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلیم کے گھر سے 2 لاکھ 95ہزار کی نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا  بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے حاجی فیاض سے گن پوائنٹ پر 75 ہزار نقدی اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ڈاکوؤں نے یوسف سے 60 ہزار کی نقدی اور موبائل فون. لاری اڈا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اللہ وسایہ  سے 20 ہزار کی نقدی اور موبائل فون،  قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عاصم سے 15 ہزارنقدی اور  موبائل  چھین لیا جبکہ  وحدت کالونی اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں اور اچھرہ،اکبری گیٹ، ہنجروال اور گڑھی شاہو،ہئیر،رنگ محل،گلبرگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -