روڈ پرحادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے، ڈی آئی جی موٹروے

  روڈ پرحادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے، ڈی آئی جی موٹروے

  

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)موٹر وے پولیس سیکٹر ٹو کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ڈی آئی جی موٹروے پولیس محمد سلیم نے  سیمینار سے خطاب کیا- سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی محمد سلیم کا کہنا تھا کہ روڈ پرحادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے۔دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد کو سیٹ بیلٹ لگانا ضروری ہے۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں۔ہیلمٹ کا استعمال حادثے کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہیڈی آئی جی محمد سلیم نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس آئی جی موٹرویز انعام غنی کے مشن پر عمل  پیرا ہے اور شاہراہوں سے حادثات کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل زون نے کہا کہ سیمینار میں آئے شرکا میں فری ہیلمٹ تقسیم کیے گئے جبکہ عوام میں ٹریفک قوانین کی آگاہی پیدا کرنے کے لیے روڈ سیفٹی اسٹال بھی لگایا گیا عوام الناس سے اپیل ہے کہ موٹروے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید :

علاقائی -