پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں میں 1004حادثات پر ریسپانڈ کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس نے  24گھنٹوں میں 1004حادثات پر ریسپانڈ کیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1004ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں  632افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں  ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 431معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (70فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونیوالی ایمرجنسی کالز کیمطابق ان ٹریفک حادثات 524 ڈرائیوز،کم عمر ڈرائیور 32مسافر 445 اور 101 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 281ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت 296متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد 85 حادثات میں 89 متاثرین کیساتھ دوسرے اور ملتان 66 حادثات میں 67متاثرین کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا  واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 1070 متاثرین میں 851مرد اور 219 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 208فراد کی اوسط عمر 18سال سے کم اور544افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ318زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 872موٹر سائیکلز،65آٹو رکشے109موٹر کاریں،32وین16مسافربسیں،29ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -