فنکاروں کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا،ذوالفقار زلفی

  فنکاروں کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری رہے گا،ذوالفقار زلفی

  

لاہور (فلم رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ اطلاعا ت وثقافت کے آرٹسٹوں کی مالی معاونت کے اقدام جاری ہیں۔محکمہ سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انورکی اعلی وژن کی بدولت درست سمت ترقی کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی آرٹ اور آرٹسٹ کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات مثالی ہیں، اس حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل کی کاوشیں قابل تقلید ہیں۔تقریب میں صوبہ بھر سے 30آرٹسٹوں میں چیک تقسیم کئے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -