طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  طلبہ و طالبات کے مطالعاتی دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر) گورنمنٹ پرائمری سکول‘ عوامی ماڈل‘ سنت نگر‘ لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اورعظیم ٹیلنٹ ہائی سکول‘ ٹاؤن شپ‘لاہورکے طلبا و طالبات   اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ چغتائی گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو‘ پاکستان گرائمر سکول‘ شاد مان کے دورے کئےلاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ گرین ٹاؤن‘ لاہوراور یونیک سکول سسٹم‘ ریاض چوک‘ نزدغوثیہ دربار‘ ٹاؤن شپ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد270تھی۔