لاہور بورڈ نے اسکالر شپس کیلئے طلبہ سے درخواستیں طلب کر لیں
لاہور (لیڈی رپورٹر)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور ہر سال سیکنڈری اسکول سالانہ امتحان میں پاس شدہ اساتذہ کرام کے بچوں کے لیے30 اور معذور بچوں کے لیے 02 سکالر شپس جاری کرتاہے۔ یہ سکالر شپ ان طلبہ کے لیے ہیں جنہوں نے لاہور بورڈ سے سیکنڈری سکول سالانہ امتحان 2021 پاس کیا ہو اور بورڈ سے الحاق یافتہ / گورنمنٹ کے ادارہ میں زیر تعلیم ہوں اور کوئی سکالرشپ حاصل نہ کر رہے ہوں۔امیدوار سکالر شپ کے لیے درخواست اپنے ادارہ کے سربراہ کی وساطت سے سیکرٹری بورڈ کے نام 25 مئی سے پہلے جمع کرائیں۔ معذور طلبہ سروسز ہسپتال لاہور یامتعلقہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے جاری معذوری کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرائیں جبکہ اساتذہ کرام کے بچے اپنے والد، والدہ کی ملازمت کا سرٹیفکیٹ منسلک کریں۔