پی ٹی آئی کی لوٹ مار جلد سامنے آنے والی ہے،اشرف بھٹی

  پی ٹی آئی کی لوٹ مار جلد سامنے آنے والی ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ پی ٹی آئی بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اپنے جھوٹ کو بھی اس قدر شور مچا کر سچ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ کسی کی بھی اس کی چوری کی طرف نظر نہ جا سکے۔ بات بات پریوٹرن لینے والا اس جماعت کا لیڈر اداروں کو للکار رہا ہے۔ قومی گھڑی چوری کرکے اپنے بنی گالہ کے محل کو جانے والی سڑک بنواکر بھی سینہ زوری کررہا ہے سلیکٹڈ اپنی حکومت کھو جانے کے غم میں اس قدر مبتلا ہو چکا ہے کہ اب اس کو اچھے برے کی تمیز بھی نہیں رہی،ان کا کہنا تھا کہ مدینے کی ریاست کا دعویٰ کرنے والا عمران خان کہتا ہے کہ توشہ خانہ میرے ہاتھ میں ہے تو میری مرضی جیسے چاہوں استعمال کروں۔ پی ٹی آئی نے حکومت میں رہ کر جو لوٹ مار کی وہ جلد ہی سامنے آنے والی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -