پی ٹی آئی نے اوور سیز والوں کے خواب پورے نہ کئے،سجاد نذیر

  پی ٹی آئی نے اوور سیز والوں کے خواب پورے نہ کئے،سجاد نذیر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے جو اوورسیز والوں کو سہانے خواب دکھائے تھے اپنے چار سالہ دور حکومت میں ان میں سے کسی ایک کو بھی پورا نہیں کیا اور اب بھی پی ٹی آئی والے مسلسل جھوٹ اور فریب کی سیاست کرکے عوام کو مزید بے وقوف بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پہلے انہوں نے مدینہ کی ریاست کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا ا۔ور اب غلامی نہیں آزادی کے نعرے پر بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ بتائیں کہ انہوں نے چار سالہ دور حکومت میں مدینہ کی ریاست بنانے کے لئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -