دورہ تفسیر القرآن کا اختتامی پروگرام کل ہو گا،حافظ ابراہیم نقشبندی

  دورہ تفسیر القرآن کا اختتامی پروگرام کل ہو گا،حافظ ابراہیم نقشبندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)  جامعہ رقیہ للبنات کے ہتمم و الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ یکم رمضان المبارک سے جامعہ رقیہ للبنات کے زیر اہتمام حضرت مولانا پیرذوالفقاراحمدنقشبندی مدظلہ کی زیرسرپرستی ملک بھر میں 250 مقامات پر دورہ تفسیر القرآن کا آغاز ہوا تھا جس کا اختتامی مرکزی پروگرام26رمضان المبارک  صبح10بجے سے دوپہرایک بجے تک لی گرینڈ شیلے ایونٹ کمپلیکس مین پیکو روڈ لاہور میں  ہوگا جس میں اہلیہ حافظ محمد ابراہیم نقشبندی سورہ نورکی تفسیر بیان کریں گی اور اجتماعی دعاء کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ آج اس پرفتن دور میں نسل نو کے ایمان اور فتنوں سے حفاظت کے لیے خواتین اور بچیوں میں بھی قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سیکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے گلگت،،بلتستان اور شمالی علاقہ جات میں الکہف ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے ایک سو کے قریب تعلیمی ادارے قائم کیئے جارہے ہیں جو کہ نسل نو کے ایمان کی حفاظت اور فروغ تعلیم کا بہترین ذریعہ ہیں