رمضان دکھی انسانیت کی مدد کا پیغام دیتا ہے،میاں مقبول صدیق

  رمضان دکھی انسانیت کی مدد کا پیغام دیتا ہے،میاں مقبول صدیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں مقبول صدیق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دکھی انسانوں کا احساس کرنے اور غمزدہ لوگوں کی مدد کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ نیکیوں برکتوں رحمتوں کے اس مہینے میں دکھی نادار اور تنگ دست انسانوں کی مدد کیلئے عملی حصہ ملایا جائے۔ غمزدہ انسانیت کی مدد دنیا اور آخرت میں کار خیر کا باعث ہے ۔ آسانیاں پیدا کریں راحتیں بانٹیں، دکھی اور تنگ دست انسانوں کی مدد کریں۔ ایسے سفید پوش افراد جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا سکتے، زبان سے بول نہیں سکتے  ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر  مدد کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -