فوج مخالف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی،جاوید اقبال

  فوج مخالف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کریگی،جاوید اقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل(ر) راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے عناصر کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان، محسن داوڑ اور علی وزیر نے جسم قسم کے گھٹیا الزامات فوج پر لگائے یہ ہزاروں شہدا اور غازیوں کے مقدس خون کی سنگین بے حرمتی ہے۔ پاک فوج پاکستان کے کروڑوں عوام کے جذبات کی ترجمان یے۔ شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں سے پاکستان محفوظ اور پرامن مملکت ہے۔ فوج دشمن اندرونی اور بیرونی قوتیں یاد رکھیں پاکستان کے غیور عوام اپنی بہادر فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔ شمالی وزیرستان میں فوج کی قربانیوں سے لے کراچی سمیت قبائلی علاقوں میں فوج آج بھی جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہے۔ہم آخری سانس تک پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پاک فوج کے عزت اور وقار کو سبوتاژ کرنے والے دین فروشوں کو قوم ہمیشہ لعنت کا مستحق اور حق دار ٹھہرائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -