قوم رمضان کے آخری عشرے میں ملک کیلئے بھی دعائیں کرے،کاشف امین

  قوم رمضان کے آخری عشرے میں ملک کیلئے بھی دعائیں کرے،کاشف امین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)  رمضان المبارک کے تیسرے اور آخری عشرے میں امت مسلمہ اپنے رب سے رحمت بخشش اور کرم کی دعائیں کرے۔ ترقی اور خوشحالی سماجی استحکام سیاسی سازگار حالات کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ پاکستان دنیا میں معاشی عدم توازن اور کاروباری مسائل سے نبرد آزما ہے۔ معاشی مشکلات مہنگائی اور غربت عوام کی زندگی اجیرن کرچکے ہیں ۔ رب العالمین اس فضیلت رحمت و برکت والے مہینے میں انسانیت کو خوشیاں اور برکتیں نصیب فرمائے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما کاشف امین نے ایک بیان میں کیا