نیشنل کالج آف آرٹس میں ایچ آئی وی سے آگاہی کیلئے پوسٹر نمائش

  نیشنل کالج آف آرٹس میں ایچ آئی وی سے آگاہی کیلئے پوسٹر نمائش

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)نیشنل کالج آف آرٹس  میں ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی کیلئے پوسٹرز کی نمائش کا انعقادکیا گیا۔ جس میں 30 سے زائد طلبہ و طالبات نے آگہی پوسٹرز تیار کئے۔ پروگرام کا انعقاد این سی اے اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔  نمائش کا مقصد ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی اور اس حوالے سے پائی جانے والی منفی سوچ کا سدباب کر نا تھا۔ اس موقع پر تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے شرکا کہنا تھا کہ ہر سال ہزاروں افراد ایچ آئی وی سے متعلق آگاہی نہ ہونے کے سبب اس موذی مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ ہمیں بیماری سے نفرت کرنی ہے نہ کہ مریض سے۔ یہ مرض چھونے، بات کرنے یا پاس بیٹھنے سے نہیں پھیلتا۔ کچھ احتیاطی تدابیر اپنا کر ہم اس جان لیوا مرض سے باآسانی بچ سکتے ہیں۔ وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے اپنے پیغام میں کہا کہ این سی اے ہمیشہ سماجی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ کمیونٹی سروس ہماری اہم ذمہ داری ہے۔ ہم باقاعدگی سے ایسے موذی امراض کے متعلق آگاہی کیلئے لیکچرز، کانفرنسز، نمائشی تقریبات اور ورکشاپس کا انعقاد کرواتے رہتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -