فلور ملوں کو سستے آٹے کیلئے ایک لاکھ 28ہزار 616میٹرک ٹن گندم جاری

  فلور ملوں کو سستے آٹے کیلئے ایک لاکھ 28ہزار 616میٹرک ٹن گندم جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)محکمہ صنعت وتجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم 317 رمضان بازاروں میں سستے آٹے کی سپلائی کے لئے فلور ملوں کو1لاکھ 28ہزار616میٹرک ٹن گندم جاری کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ابتک رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کے74 لاکھ 96 ہزار484تھیلے فراہم کیے گئے ہیں۔جن میں سے 66لاکھ 22ہزار906 تھیلے فروخت ہو چکے ہیں 25 اپریل کو رمضان بازاروں میں 3 لاکھ34ہزار740 تھیلے فراہم کیے گئے جن میں سے 3 لاکھ5 ہزار966 آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے۔ کھلی مارکیٹوں میں  اب تک39لاکھ 74 ہزار 740تھیلے فراہم کئے گئے  جوتمام. فروخت ہو چکے، رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 400 روپے میں فروخت ہورہا ہے، اسی طرح شوگر ملوں سے اب تک ایک کروڑ32 لاکھ96ہزار183کلو گرام چینی اْٹھائی گئی جس میں سے98لاکھ27ہزار930کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔25اپریل کو شوگر ملوں سے4 لاکھ44 ہزار358 کلو گرام چینی اْٹھائی گئی اور رمضان بازاروں میں 70روپے فی کلوگرام کے حساب سے 5 لاکھ12 ہزار152کلو گرام چینی فروخت ہوئی۔ رمضان بازاروں میں  اب تک ایک کلو گرام گھی کے2لاکھ 43ہزار 715 پیکٹ فروخت ہو ئے اور رمضان بازاروں میں گھی اوپن مارکیٹ سے 50 روپے فی کلو گرام کم نرخ پر فروخت ہورہاہے -رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں میں اب تک مرغی کا گوشت13لاکھ 16ہزار880 کلو گرام فروخت ہوا جبکہ 66ہزار837 درجن انڈے فروخت ہوئے۔25 اپریل کو رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت 341 روپے فی کلو گرام جبکہ کھلی مارکیٹ میں 353 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوا۔ جبکہ انڈے رمضان بازاروں میں 134اور کھلی مارکیٹ میں 140 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم زرعی فیئر پرائس شاپس پر6اشیاسیب، ٹماٹر، لیمن، بھنڈی اور خربوزہ نوٹیفائڈ ریٹس سے 25فیصد کم نرخوں پر جبکہ 7اشیا آلو، پیاز، کدو، کیلا، دال چنا، بیسن اور کھجور رمضان پیکیج 2021 کی قیمتوں کے مطابق دستیاب ہیں رمضان المبار ک کے دوران اشیاء  ضروریہ کی طلب و رسد قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ کے لیے1279 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور اِن مجسٹریٹس نے25 اپریل کو13 ہزار510 انسپکشنز کیں۔1902اوور چارجنگ، ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر36مقدمات درج ہوئے اور105افراد کو گرفتار کیا گیا۔ خلاف ورزیوں پر38 لاکھ54 ہزار300روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ضلع سرگودھا میں خلاف ورزیوں پر سب سے زیادہ 15لاکھ 79ہزار 500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کے لیے 1435انسپکشنز کی گئیں 54 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے لئے 280مقامات پر چھاپے مارے گئے،گندم کے ایک ہزار اور آٹے کے 50تھیلے برآمد ہوئے، ایک گودام سیل اور 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، رمضان بازاروں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جاری ہے مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسراان رمضان بازاروں کے دورے کر رہے ہیں۔ اشیاء  ضروریہ کی دستیابی، معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ آٹے اور چینی کی ملوں سے مارکیٹوں اور رمضان بازاروں تک ترسیل پر بھی نظر رکھی جارہی ہے۔