پی سی بی کا جولائی میں کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ 

پی سی بی کا جولائی میں کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) یکم جولائی سے نئے پلیئرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کرے گا کنٹریکٹ کا مختلف کیٹگریز میں اعلان کیا جائے گا۔کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ میں 10 سے 20 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سرفراز احمد، یاسر شاہ اور عمران بٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں برقرار رہنا مشکل ہوگا جبکہ شان مسعود، حیدر علی، محمد حارث، وسیم جونیئر اور خوشدل شاہ کے نام زیر غور ہیں۔اس حوالے سے جلد مزید حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -