غیر معیاری گولی ٹافی بنانے والے پانچ پروڈکشن یونٹ بند

غیر معیاری گولی ٹافی بنانے والے پانچ پروڈکشن یونٹ بند

  

 لاہور (جنرل رپورٹر) ناقص اور غیر معیاری اشیا خورونوش بنانے والوں کے خلاف فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، لاہور سمیت صوبہ بھر میں کینڈیز، گولیاں، ٹافیاں بنانے والے یونٹس کی چیکنگ مکمل کر لی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 181 یونٹس کو چیکنگ کیا گیا۔ پانچ کی پروڈکشن بند، 55 کو جرمانے اور 74 کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ دو ہزار سے زائد گولیاں، ٹافیاں اورلالی پاپ موقع پر تلف کر دیئے گئے۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا ہے کہ بچوں کی من پسند کینٹینز کی تیاری میں کھلے رنگ اور کیمیکلز استعمال کیے جا رہے تھے۔ بچوں کی خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا  جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -