پی ٹی آئی والے آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں،چودھری اختر

  پی ٹی آئی والے آئین شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں،چودھری اختر

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ جس طرح سے اس وقت پی ٹی آئی والے مسلسل آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں اس سے یہ بات قوم کو سمجھ جانی چاہئے کہ اس جماعت کے نزدیک ان کا قتدار ہی سب کچھ ہے جیسے ہی اس جماعت سے اقتدار چھن جائے گا تو یہ جماعت آئین و قانون کو جوتے کی نوک پر رکھنا شروع کردیتی ہے اس جماعت کا لیڈر اور اس کے کچھ لوگ مسلسل اپنے بیانات اور اپنے عمل سے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔اس جماعت کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -