ستو کتلہ کے قبرستان میں آپریشن،دو کنال سرکاری اراضی واگزار

  ستو کتلہ کے قبرستان میں آپریشن،دو کنال سرکاری اراضی واگزار

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے حکم پرستوکتلہ تحصیل ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے آپریشن کے دوران دو کنال سرکاری اراضی کو ناجائزقابضین سے واگزار کروالیا گیا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو سات کروڑ20لاکھ روپے ہے۔ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی جانب سے تتلے عالی گوجرانوالہ میں غیرقانونی ایل پی جی سلنڈرز کے کاروباراورسرائے عالمگیرضلع گجرات میں غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کی موجودگی کے حوالے سے شائع شدہ خبروں پر لیے جانے والے آن موشن نوٹس کے نتیجے میں متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے سرائے عالمگیرمیں پانچ غیرقانونی منی پٹرول پمپس کوسیل کردیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -