شوبز میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،عینی خان

  شوبز میں میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے،عینی خان

  

 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عینی خان نے کہا ہے کہ شوبزانڈسٹری میں ان کا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر نام بناؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ شوبزانڈسٹری میں سبھی اداکارائیں بہت ہی ٹیلنٹڈہیں کسی کے ساتھ بھی میراموازنہ نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں عینی خان نے کہا ہے کہ محنت اور لگن کے بل بوتے پر ہر روزکامیابی کی سیڑھی چڑھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کام کے ذریعے الگ اور منفرد پہچان بنانامیرا مشن ہے اور اس جانب کامیابی سے پیشرفت جاری ہے۔عینی خان نے مزیدکہا کہ اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے جوکمٹمنٹ کرتی ہو ں اسے ہر حال میں پورا کرتی ہوں۔  شوبزکی دنیا میں حاسدین کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن میں اس مرض میں مبتلا نہیں ہوں۔ اور نہ کسی کا برا سوچتی ہوں میں نے ہمیشہ معیاری کام سے شائقین کے دل جیتنے کی کوشش کی ہے اور اسی طرح سے مستقبل میں بھی معیاری کام ہی میری ترجیح ہوگا شوبز میں قدم رکھتے ہی میں نے تہیہ کیا تھا کہ میں صرف اور صرف معیاری کام کو ہی ترجیح دوں گی عینی خان نے مزید کہا کہ اب تک جتنا بھی کام کیا ہے شائقین کی جانب سے میری بہت پذیرائی کی گئی ہے۔

مزید :

کلچر -