دورہ یورپ، پاکستان ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ یورپ پر پاکستان ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ کیا اور نیدر لینڈز کو 5 کیمقابلے میں 3 گولز سے ہرادیا، رضوان نے ہیٹ ٹریک کی۔دورہ یورپ پر پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو شکست دے دی۔ کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے اعجاز نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی لیکن نیدرلینڈز نے لگاتار دو گولز کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے نہ صرف برتری حاصل کی بلکہ میچ پانچ کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے رضوان نے 3، مبشر اور اعجاز نے ایک ایک گول کیا قومی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا کہ ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی اگلا میچ ھی اپنے نام کریں گے۔