یونائیٹڈ انشورنس کا بینکاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

     یونائیٹڈ انشورنس کا بینکاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

  

لاہور(پ ر) یونائیٹڈ انشورنس کمپنی لیمٹڈ کی جانب سے حسبِ روایت لاہور کے سرکاری و نجی بینکوں کے سینئر سٹاف اور افسران کے اعزاز مین افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو میاں شاہد،ایگزیکٹو ڈائیریکٹرز میاں حمزہ شاہد میاں انس شاہد جبکہ سینئر سٹاف میں راجہ نعیم طارق،میاں کاشف تجمل اقبال،میجر (ر) ندیم اقبال سمیت دیگر افسران اور بینکرز نے شرکت کی۔چیف ایگزیکٹو میاں شاہد نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے یونائیٹڈ انشورنس نے گزشتہ چند مہینوں میں بے شمار کامیابیاں حاصل کیں گزشتہ سال میں بہترین بزنس کیا اور حال ہی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے AA+ریٹنگ بھی حاصل کی ہم ان شاء اللہ اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلتے ہیں اور سب کی یکساں ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔

مزید :

کامرس -