کارفور پاکستان کا 2 نئے اسٹورز کے قیام کا اعلان

کارفور پاکستان کا 2 نئے اسٹورز کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے 1 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کے ذریعے دو بڑے اسٹورز قائم کرنے کا اعلان26 اپریل 2022 کو ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے پر دستخط کرکے کیااس معاہدے پر ماجد الفطیم میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر عمر لودھی اور ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹر نے چیف آپریٹنگ آفیسر ماجد الفطیم ریٹیل تھیری لوئس جولن کی موجودگی میں ڈی ایچ اے ہیڈ آفس لاہور میں دستخط کئے۔ان اسٹورز کے فعال ہونے سے نہ صرف ملک میں کارفور کا ریٹیل نیٹ ورک پھیلے گا بلکہ قریبا َ500 گھرانوں کیلئے بلواسطہ اور بلاواسطہ ملازمت کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔کارفور کی جانب سے ان دو نئے اسٹورز کے قیام کے لئے  1 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کے بعد اس کی موجودہ کل سرمایہ کاری کا حجم 11 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔ یہ قابل ذکر اقدام ریٹیل انڈسٹری اور پاکستانی معیشت کو فائدہ پہنچانے کے لئے کارفور کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ بھی ہے کہ کارفور پاکستان بھر میں 700 سے زائد سپلائیرز اور پارٹنرز کے ساتھ کام کررہا ہے اور اس میں فروخت ہونے والی 99 فیصد مصنوعات مقامی طور پر حاصل کی جاتی ہیں۔یہ حالیہ سرمایہ کاری صارفین کو رعائیتی اور اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سطح پرصنعتی سپلائی چین کو بھی تقویت دے گی۔

مزید :

کامرس -