پٹرولیم قیمتیں فوری بڑھانے کا فیصلہ موخر،اوگرا کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  پٹرولیم قیمتیں فوری بڑھانے کا فیصلہ موخر،اوگرا کا ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ...

  

         اسلام آباد (نیوزایجنسیاں)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا، یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر ڈیزل بحران کے معاملے پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی، اوگرا سمری اورعالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔اوگرا نے ڈیزل کی قلت سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اپنی انفورسمنٹ ٹیمیں پنجاب کے مختلف  علاقوں میں  روانہ کر دی ہیں  تاکہ  ڈیزل  کے غیر قانونی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔چیف سیکرٹری پنجاب کو پہلے ہی تمام ضلعی انتظامیہ کواحکامات جاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہے کہ وہ  اپنے متعلقہ علاقوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کرنے کے لییٹیموں کو متحرک کریں اور جو بھی ذخیرہ اندوزی یا مصنوعی قلت میں ملوث پایا جائے، اس کے خلاف قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے اور رپورٹ اوگرا کوارسال کی جائے۔

پٹرولیم قیمتیں 

مزید :

صفحہ اول -