تحریک انصاف کو ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی
لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کو ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن کی اجازت مل گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کل تقریب میں شریک ہوں گے۔تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے کل دورہ لاہور کرنا ہے۔ ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن کیلئے تحریک انصاف نے اجازت کے لئے تحریری درخواست ضلعی انتظامیہ کو دی تھی، وہاں پی ٹی آئی کو ورکرز کنونشن کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس سے قبل انتظامیہ نے مرمتی کام کی وجہ سے کنونشن کی اجازت نہیں دی تھی۔
تحریک انصاف