پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس کی سماعت کل ہوگی 

  پی ٹی آئی منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس کی سماعت کل ہوگی 

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی وپنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنسزسماعت کیلئے مقرر کردیے گئے۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تحریک انصاف کے 20منحرف اراکین قومی اسمبلی کیس کی سماعت کل کرے گا‘جبکہ پنجاب اسمبلی کے 26 منحرف ارکان کو بھی 6 مئی کو طلب کیا لیا گیا ہے‘تمام منحرف ارکان کونوٹسزبھجوادئیے گئے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پی ٹی آئی کے 20منحرف ارکان قومی اسمبلی کو 28اپریل جبکہ پنجاب اسمبلی کے 26 ارکان کو 6 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں تین رکنی کمیشن ریفرنسز کی سماعت کریگا۔ منحرف ارکان کے خلاف سپیکرقومی اور پنجاب اسمبلی نے الگ الگ ریفرنسزبھجوائے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -