خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت کو سیاسی طور پر تسلیم نہ کرنے کے باوجود بجٹ، مشترکہ مفادات کونسل یا دیگر فورمز پر وزیراعظم یا وفاقی وزراء کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے سے یہ اطلاعات تھیں کہ وزیر اعلیٰ محمودخان یا صوبائی وزراء مرکز میں وزیراعظم یا وفاقی وزراء کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شریک نہیں ہونگے جن میں بجٹ سے متعلق اجلاسوں کے علاوہ دیگر فورمز بھی شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی سطح پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکز میں وزیراعظم یا وفاقی وزراء کی زیر صدارت جو بھی اجلاس منعقد ہوں گے ان میں صوبہ کی جانب سے نمائندگی کی جائے گی۔مشترکہ مفادات کونسل سمیت ایسے فورمز کہ جن میں صوبہ کی جانب سے نمائندگی کیلئے وزیراعلیٰ محمود خان کی شرکت ضروری ہو ان میں وزیراعلیٰ خود بھی شریک ہوں گے۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ صوبائی حکومت کسی بھی طور صوبہ اور صوبہ کی عوام کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی، ہم ہر اس فورم اور اجلاس میں شرکت کریں گے کہ جہاں ہمارے صوبہ اور اس کی عوام کی بات ہو۔
کے پی کے 

مزید :

صفحہ اول -