عمرہ ویزے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16مئی مقرر

عمرہ ویزے کیلئے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16مئی مقرر

  

ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق بیرون مملکت سے عمرہ ویزے کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16مئی مقرر کی گئی ہے،بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام 30مئی 2022کو ہو گا جس کے بعد یکم ذوالعقدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا،عمرہ ویزہ کے لیے درخواستوں کی وصولی 15 شوال بمطاق 16 مئی مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عمرہ ویزے کے لیے درخواستیں قبول نہیں ہوں گی،امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے جن میں سے 85 فیصد بیرون مملکت جب کہ 15 فیصد اندرون مملکت کے عازمین ہوں گے،حج کوٹہ میں سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا سے ہوں گے جب کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار جب کہ دوسرا نمبر پاکستان کا ہو گا جہاں سے 81ہزار 132 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔

عمرہ تاریخ

مزید :

صفحہ آخر -