پاکستا ن قطر کیساتھ پارلیمانی روابط، دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں: پرویز اشرف 

پاکستا ن قطر کیساتھ پارلیمانی روابط، دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبد الرحمن بن الفیصل الثانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان برادر اسلامی ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا، قطر نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان قطر کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان علاقائی ترقی، تجارت، توانائی اور معیشت کے استحکام کے لیے قطر کے ساتھ ترجیح بنیادوں پر شراکت داری چاہتا ہے، تعلیم کے شعبے میں دس لاکھ پاکستانی بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے پر قطری حکومت کے شکر گزار ہیں۔قطری سفیر نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو اہمیت دیتا،پاکستان کے ساتھ سماجی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ سفیر نے کہاکہ قطر دس لاکھ بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں پاکستان کی مدد کرے گا، قطری فرمز پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔قطری سفیر نے کہاکہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لیے قطر ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، قطر میں مقیم پاکستانی تارکین وطن قطر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پرویز اشرف 

مزید :

صفحہ آخر -