سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 255پوائنٹس گرگیا، ڈالر 65پیسے سستا 

سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 255پوائنٹس گرگیا، ڈالر 65پیسے سستا 

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوکاروباری اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری میں محتاط رویہ دیکھنے میں آیا جس کے سبب 43فیصد کاروباری سرگرمیوں میں کمی رہی جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 44ارب20کروڑ روپے سے زائد کمی آگئی۔ منگل کوپاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس110پوائنٹس کی تیزی سے 46183 پوائنٹس تک پہنچا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت شروع کردی جس کی وجہ سے مثبت زون میں چلنے والی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر مندی کے سبب انڈیکس45779پوائنٹس تک چلا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس255.57پوائنٹس گھٹ کر45817.68 پوائنٹس رہ گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 107.80پوائنٹس کمی سے 17732.79،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 176.46پوائنٹس کم ہوکر 31116.27پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس 608.62پوائنٹس گھٹ کر74953.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں 324کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 90کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ،211کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا،کاروبار میں خسارے کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 44ارب20کروڑ24لاکھ48ہزار968 روپے گھٹ کر 76کھرب 31ارب49 کروڑ 92 لاکھ89ہزار711 روپے رہ گیا۔مارکیٹ میں منگل کو21کروڑ2لاکھ2ہزار385شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روزپیر کو36کروڑ88لاکھ30ہزار284حصص کے سودے ہوئے تھے۔کاروبارکے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں G3ٹیکنالوجیز1کروڑ88لاکھ،لوٹے کیمیکل1کروڑ79لاکھ، ہم نیٹ ورک1کروڑ42لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ16لاکھ،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ1 کروڑ14لاکھ، غنی گلو ہول1کروڑ8لاکھ،پی ٹی سی ایل1کروڑ5لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز89لاکھ،سینرجیکو پاک 67لاکھ اور پاک الیکٹرون65 لاکھ شیئرز کے سودے نمایاں رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا? کے لحاظ سے نمایاں اضافہ بھنیروٹیکسٹائل اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں رہا جنکے دام100روپے اور149.99 روپے اضافے سے بالترتیب1470روپے اور5849.99روپے ہوگئے جبکہ سب سے زیادہ کمی باٹا پاکستان اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمتوں میں دیکھی گئی جن کے بھا?54.99روپے اور 66.66 روپے گھٹ کربالترتیب2245روپے اور2155.56روپے رہ گئے۔آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں استحکام کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو اتار چڑھا ¶ کے باوجود ڈالر کی نسبت روپیہ65پیسے تگڑا ہو گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ 186روپے سے نیچے آگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ریٹ 187روپے سے نیچے آگئے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 186.25روپے سے 185.60روپے اور قیمت فروخت186.50 روپے سے کم ہو کر185.70روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 30پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 185.80روپے سے گھٹ کر185.50روپے اور قیمت فروخت186.30 روپے سے گھٹ کر186.00روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے اور قیمت فروخت199روپے پر برقرار رہی اسی طرح 50پیسے بڑھ کر برطانوی پونڈ کی قیمت خرید233.50روپے سے بڑھ کر234.00روپے اور قیمت فروخت236.50روپے سے بڑھ کر237.00روپے پر آ گئی۔  عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 3ڈالر فی اونس کم ہوکر1904ڈالر رہ گئی اور عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی گولڈ مارکیٹ پر نہ پڑ سکے اور سونے کی فی تولہ قیمت150روپے بڑھ کر1لاکھ32ہزار150 روپے وردس گرام سونے کی قیمت128روپے بڑھ کر 1لاکھ13ہزار297روپے رہی جبکہ24قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 1510 روپے پر برقرار رہی۔

 سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -