پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، شازیہ مری

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، شازیہ مری

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر شازیہ مری  نے کہا  ہے کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان کو علم ہے کہ ان کی چوری کے ثبوت الیکشن کمیشن کے ریکارڈ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ میں عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، عمران خان اپنی ڈوبتی سیاست کو دیکھ کرداروں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا آئین پر ثابت قدم رہنا قابل ستائش ہے، عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام تشویشناک صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط میں ملک کو پھنسانے والا آج غلامی کا راگ الاپ رہا ہے، عمران خان کا سب سے بڑا جرم ایک نسل کو گمراہ کرنا ہے۔ ترجمان شازیہ مری نے مزید کہا کہ مورخ لکھے گا کہ ایک شخص تبدیلی کے نام پر  تباہی لایا تھا جس نے ملک کو تباہ کیا۔

شازیہ مری

مزید :

صفحہ آخر -