چیئرمین سینٹ شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

چیئرمین سینٹ شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ

  

اسلام آباد/ریاض (آئی این پی)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی شاہی خاندان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوگئے تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی دورہ  سعودی عرب کے دوران عمرے کی سعادت حاصل کریں گے اور روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دینگے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا دورہ سعودی عرب شاہی خاندان کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔ صادق سنجرانی دورے سعودی عرب میں شاہی مہمان کے طور پر قیام کریں گے۔

صادق سنجرانی 

مزید :

صفحہ آخر -