ایمریٹس ایئر لائنز نے ٹیکسز کے بغیر  حج کرایہ1375ڈالر جبکہ اومان ایئر لائنز نے1300 ڈالر جاری کر دیا

 ایمریٹس ایئر لائنز نے ٹیکسز کے بغیر  حج کرایہ1375ڈالر جبکہ اومان ایئر لائنز ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ایمرٹس ایئر لائنز اور اومان ایئر لائنز نے حج کرایوں کا اعلان کر دیا تاریخ کے مہنگے ترین کرائے متعارف کرائے گئے ہیں۔ ایمرٹس ایئر لائنز نے ٹیکسز کے بغیر1375ڈالر جبکہ اومان ایئر لائنز نے1300 ڈالر حج کرایہ جاری کیا ہے۔ ایمرٹس ایئر لائنز کی پہلی حج فلائٹ31 مئی کو جدہ جائے گی آخری3جولائی تک جاری رہے گی اورواپسی13جولائی سے شروع ہو گی۔پاکستانی روپوں میں ایمرٹس کا کرایہ دو لاکھ60 ہزار جبکہ اومان ایئر لائنز کی حج فلائٹس31مئی شے سروع ہوں گی اور3جولائی تک جاری رہیں واپسی 22جولائی سے شروع ہو گی اومان ایئر کا پاکستانی روپوں میں کرایہ2لاکھ43ہزار ٹیکس کے علاوہ بنتا ہے۔

حج کرایہ

مزید :

صفحہ آخر -