غیر جانبدار اداروں کو سلام،ہم ملکر ملک کو مسائل سے نکال لینگے:بلاول بھٹو

  غیر جانبدار اداروں کو سلام،ہم ملکر ملک کو مسائل سے نکال لینگے:بلاول بھٹو

  

       کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی اتحادی وفاقی حکومت کی کابینہ میں بطور وزیر شامل ہونے کی منظوری دیدی۔بلاول بھٹو زرداری بدھ کو بطور وفاقی وزیر حلف اٹھائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا قلمبندان تقویض کیا جاسکتا ہے،پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ کراچی میں چینی اساتذہ پر دہشت گردی کا واقعہ قومی سلامتی پرحملہ ہے،ایسے واقعات بلوچستان کے بہن بھائیوں کے نام سے کیے جارہے ہیں۔ملک سیکورٹی ادارے اس طرح کے حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہرمسائل کاحل جمہوری طریقے میں ہے۔ہم سب ملکرملک کومسائل سے نکال لیں گے۔پہلے انتخابی اصلاحات پھر عام انتخابات ہوں گے۔خان کا بیانیہ سچا نہیں۔وہ سڑکوں کے بجائے پارلیمان میں مقابلہ کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اوراپنی سربراہی میں پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اراکین کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کی سی ای سی اجلاس تھا۔اس اجلاس میں سی ای سی نے اجلاس میں کراچی میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔اس واقعہ پر وزیراعلی مرادعلی شاہ نے کراچی واقعے سے متعلق بریفنگ دی۔دہشت گردی کے ایسے واقعات قومی سلامتی پرحملہ ہیں۔ایسے واقعات بلوچستان کے بہن بھائیوں کے نام سے کیے جارہے ہیں۔ملک بھرمیں پیپلزپارٹی دہشت گردی کیخلاف آوازبلندکرے گی۔بیرون ملک سے لوگ ہمارے نوجوانوں کوتعلیم دینے کیلیے آئے ہیں۔ہم نے جمہوری طریقے سے اپنے اہداف حاصل کیے ہیں۔ہماری حکومت اس دہشت گردانہ واقعات کوبرداشت نہیں کرے گی۔پورے ملک میں مسائل درپیش ہیں۔بلوچستان میں نوجوانوں کوزیادہ مسائل ہیں۔سندھ میں رینجرزملکراس قسم کے دہشتگردانہ عمل کوروکیں گے۔ہرمسائل کاحل جمہوری طریقے میں ہے۔ہم سب ملکرملک کومسائل سے نکال لیں 

مزید :

صفحہ اول -