آئین وقانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے،ترجمان پی ڈی ایم 

 آئین وقانون کی بالادستی کو مقدم رکھیں گے،ترجمان پی ڈی ایم 

  

 اسلام آباد (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے چیف کمشنرالیکشن کمیشن کیخلاف عمران خان کیاحتجاج کے اعلان پر کہاہے کہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے،انشاء اللہ یہ مہم بے سودثابت ہوگی اورعمران اینڈکمپنی کیلئے مزید مشکلات کاباعث بنے گی۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہاکہ عمران نیازی نے چیف کمشنر الیکشن کمیشن کیخلاف منظم مہم شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مہم بیسودثابت ہوگی اورعمران اینڈکمپنی کیلئے مزید مشکلات کاباعث بنے گی۔ انہوں نے کہاکہ چیف کمشنرالیکشن کمیشن انکی دھونس دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگی۔ انہوں نے کہاکہ وہ واضح کرچکے ہیں کہ آئین وقانون کی بالادستی اورعملداری کو مقدم رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وقت آچکا ہے کہ الیکشن کمیشن ثابت کریں کہ وہ ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مستعفی ہونگے نہ عمران نیازی کی سیاسی بدمعاشی کوفیصلوں پر اثرانداز ہونے دینگے۔

ترجمان پی ڈی ایم 

مزید :

صفحہ آخر -