لاہور سے ایران جانیوالی مال گاڑی حادثہ کا شکار،ڈرائیور اور اسسٹنٹ زخمی 

  لاہور سے ایران جانیوالی مال گاڑی حادثہ کا شکار،ڈرائیور اور اسسٹنٹ زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سبی (آئی این پی)لاہور سے ایران جانے والی مال گاڑی سبی کے قریب ریلوے اسٹیشن پرکھڑی بولان میل سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ سبی کے قریب پیرو کنری ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا جہاں لاہور سے ایران جانیوالی مال گاڑی انجن کے بریک فیل ہونے کے باعث پہلے سے کھڑی بولان میل سے ٹکرا گئی۔ریلوے حکام کے مطابق بولان میل سے ٹکرانے کے بعد مال گاڑی کی چار بوگیاں جب کہ بولان میل کا انجن اور دو خالی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔حادثے میں مال گاڑی کاگارڈ، بولان میل کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے سبی منتقل کردیا گیا، خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔حادثے کے بعد کوئٹہ سبی ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل ہوگئی جب کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس ریلویز کوئٹہ علی محمد آفریدی ریلوے کے عملے کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
 ٹرین حادثہ

مزید :

صفحہ اول -