سرکاری خرچے پر عیاشی بے شرمی کی عکاس ہے، شاہ محمود قریشی

 سرکاری خرچے پر عیاشی بے شرمی کی عکاس ہے، شاہ محمود قریشی

  

  اسلام آ باد (آئی این پی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء وسابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچے پر عیاشی بے شرمی کی عکاس ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے لکھا کہ امپورٹڈ وزیراعظم کے ہمراہ عمرہ پر جانے والوں کی طویل فہرست قابلِ تشویش بات ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیرِ خارجہ نے لکھا کہ ملک کے معاشی حالات جانتے ہوئے بھی سرکاری خرچے پر عیاشی انکی بے شرمی اور لاپرواہی کی عکاس ہے۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ آخر -