پی پی ملک میں آئین کی سربلندی کیلئے ہمیشہ آگے رہی،مخدوم احمد محمود

 پی پی ملک میں آئین کی سربلندی کیلئے ہمیشہ آگے رہی،مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق گورنر پنجاب اورپیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ملک میں آئین،قانون اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے ہمیشہ آگے رہی ہے۔ ملک کو آج سیاسی استحکام کی سخت ضرورت ہے،آئینی موشگافیوں کے پیچھے چھپنے والے جمہوریت سے مخلص نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ملتان کے رہنماؤں ارشد اقبال بھٹہ، سحرش خان، بہاولپور سے رانا سلیم، لاہور سے افنان صادق بٹ، واجد علیشاہ، خرم فاروق، عمران علی بٹ اور میڈیا ایڈوائزر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب فرخ بصیر، پیپلز پارٹی لاہور شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سونیا خان، امجد علی جٹ سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی مخدوم عثمان اور چیف کوآرڈینیٹر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب عبد القادر شاہین اور سید عطاء حیدر گیلانی بھی موجود تھے۔مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پنجاب کا آئینی بحران جلد حل ہو جائیگا۔تمام سیاسی جماعتوں کو اس میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عہدے آنے جانے والی چیز ہیں۔میرا اصل اثاثہ پارٹی کے کارکن ہیں جنہیں ہر جگہ ساتھ رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ شرمندہ توشہ خانے سے چوری کرنیوالے کو ہوناچاہیے، نشاندہی کرنیوالے کو نہیں، سڑکیں گھڑی بیچ کر نہیں بن تیں،اسکا طے شدہ طریقہ کارہے، جس محکمے نے سڑک بنائی، اس کا ریکارڈ پیش کریں، اب آپ کو رسیدیں اور تلاشی دینا پڑیگی، نیازی صاحب عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں۔مخدوم احمد محمود ملاقات کرنیوالے وفود سے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے درخواستیں فوری طور پر جمع کرائیں اور آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دیں۔
مخدوم احمد محمود 

مزید :

صفحہ آخر -