پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی تو ڈر کس بات کا؟‘ شیری رحمان

پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی تو ڈر کس بات کا؟‘ شیری رحمان

  

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ سازش کا الزام امریکہ پر لگاتے ہیں اور احتجاج الیکشن کمشن کے باہر کرتے ہیں۔اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہے، ایک دن پہلے الیکشن کمشن کے باہر احتجاج کا مقصد آئینی ادارے پر دباؤ ڈالنا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ نہیں لی تو ڈر کس بات کا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نے خود نامزد کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈکٹیشن نہ لینے کے دعویدار اب کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کا نام کہیں اور سے آیا تھا۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنان اور ووٹرز کوگمراہ کر رہے ہیں، عمران خان  فارن فنڈنگ کیس میں این آر او مانگنے کیلئے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئینی اداروں کو این آر او لینے کے لیے متنازعہ بنانا قابل مذمت ہے۔

 شیری رحمان

مزید :

صفحہ آخر -