پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،شفقت محمود 

 پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،شفقت محمود 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمودکی جنرل سیکر ٹری راجہ یاسر ہمایوں اور سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ کے ہمر اہ پارٹی آفس جیل روڈ میں پریس کانفرنس، شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بدھ کے روزسابق وزیر اعظم عمران خان لاہور تشریف لائیں گے عمران خان ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے، انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کی آمد کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی،سابق وزیر اعظم کو سیکورٹی فراہم کرنا انتطامیہ کی ذمہ داری ہے،عمران خان کی سیکورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے،امپورٹڈ حکومت کو وارننگ دے رہے ہیں کہ ان ہتھکنڈوں کا جواب دیا جائے گاانتقامی اور گھبراہٹ کی کاروائی ختم نہیں ہورہی،پنجاب حکومت کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اسلام آباد سے چلایا جا رہا ہے،تحریک انصاف کے جھنڈے اور فلیکسز اتارنے شروع کر دئیے گئے،تحریک انصاف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،پہلے ہمیں ایوان اقبال کنونشن کرنے کی اجازت نہیں دی گئی بعد میں منع کیا گیا ہماری آواز نہیں دبے گی، جہاں رکاوٹ کھڑی کرینگے اسکو توڑ دینگے،انہوں نے کہاکہ21 اپریل مینار پاکستان کا فقیدالمثال جلسہ ہوا،عوام نے انکو رد کیا اس لیے امپورٹڈ حکومت کے اوسان خطا ہیں عوام فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

شفقت محمود 

مزید :

صفحہ آخر -