احسن اقبال نے عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست واپس لے لی 

احسن اقبال نے عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست واپس لے لی 

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمرہ ادائیگی کی اجازت کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔ منگل کو سماعت احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی۔احسن اقبال کے وکیل مدثر ملک کی جانب سے عمرہ ادائیگی پر جانے کی درخواست واپس لینے پر عدالت نے نمٹا دی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ احسن اقبال کا نام نیب حکام کے کہنے پر ای سی ایل میں ڈالا گیا، احسن اقبال کا نام عدالتی حکم پر ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی حکم پر ای سی ایل میں نام نہ ڈالنے کیوجہ سے درخواست واپس لیتے ہیں، عدالت نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دیا۔

  احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -