عثمان بزدارکی نگران کابینہ کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت

   عثمان بزدارکی نگران کابینہ کیلئے قانونی ماہرین سے مشاورت

  

 لاہور (آئی این پی)  پنجاب کے نگران وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے صوبے کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔  پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر نگران وزیراعلی کی جانب سے قریبی ساتھیوں و قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔ اس دوران انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ جب تک پنجاب کی اگلی حکومت کے متعلق فیصلہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک  کے لئے نگران کابینہ کا اعلان کیا جائے تاکہ صوبے کے معاملات کو احسن انداز سے چلایا جا سکے۔ نگران وزیراعلی نے مشاورت کے بعد صوبے کی بہتری کے لئے  نگران کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 عثمان بزدار

مزید :

صفحہ اول -