نوٹس کیخلاف دائرآئی جی کی درخواست پررجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں پولیس کی مداخلت سے متعلق آئی جی پنجاب کوسیکرٹری پنجاب اسمبلی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس کے خلاف دائرآئی جی پنجاب کی درخواست پررجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کردیا عدالت نے رجسٹرار کی درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کاحکم دے د یامسٹرجسٹس شاہد وحید نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کی درخواست پرسماعت کی،رجسٹرار آفس نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو فریق بنانے کااعتراض عائدکیاتھا درخواست گزرا کا موقف ہے کہ سیکرٹری اسمبلی نے پنجاب اسمبلی میں پولیس مداخلت کے معاملے پرنوٹس بھجوایا سیکرٹری اسمبلی نے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے متعلق تفصیلات طلب کیں،عدالتی احکامات پرامن و امان برقرار رکھنے کیاقدامات کئے،عدالت سے استدعاہے کہ سیکرٹری اسمبلی کے بھجوائے گئے نوٹس کوکالعدم قرار دیاجائے۔
اعتراض ختم