دائرمقدمات میں ایف آئی اے نے بشیر میمن کو بے قصور قرار دیدیا
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کیخلاف دائر مقدمات میں ایف آئی اے نے بشیر میمن کو بے قصور قرار دے دیا،ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیاہے کہ تفتیش میں بشیر میمن بے گناہ ثابت ہوئے ہیں،بشیر میمن کی گرفتاری کسی مقدمے میں مطلوب نہیں جس کے بعد بشیر میمن نے عبوری ضمانتیں عدالت سے واپس لے لیں،یادرہے کہ بشیر میمن پر منی لانڈرنگ سمیت دیگر مقدمات درج تھے۔
بشیر میمن