خانہ جنگی سے بچنے کیلئے 30مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں: شیخ رشید 

خانہ جنگی سے بچنے کیلئے 30مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں: شیخ رشید 

  

اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی) شیخ رشید نے کہا ہے کہ خانہ جنگی سے بچنے کیلئے30مئی سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں، عمران خان کی کال پر پورا پاکستان جمع ہوجائے گا، آج ہر کوئی عمران خان کے ساتھ ہے، یہ الیکشن کا مطالبہ کرتے تھے آج خود الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، بچہ بچہ جانتا ہے ان تمام جماعتوں کو اکٹھا کیا گیا، اگرتشدد ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں، چوروں کو نہیں چھوڑیں گے  اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چاہے جتنی مرضی اپوزیشن اکٹھی ہوجائے اب الیکشنز کو نہیں روکا جاسکتا   انہوں نے کہا کہ چاہے سارے چینلز بند کردیں بچے بچے کوپتہ ہے جنہوں نے 18پارٹیوں کو اکٹھا کیا، لوگ عمران خان کے  ساتھ ہیں، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ہم نے ملک کو خانہ جنگی اور خونریزی سے بچانا ہے   اور ملک میں امن کا مسئلہ چاہتے ہیں کہ 30مئی سے پہلے انتخابات کا اعلان کردیں ورنہ عمران خان  کال دے گا ور وہ ایسی کال ہوگی کہ سارا پاکستان اکٹھا ہوجائے گا  عوامی مسلم لیگ  کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا‘پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی‘سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی  گیس، پیٹرول اور گندم سے محروم کر دیا گیا ہے‘ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی  ملک کیلئے بہتر ہو گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان روس سے  تیس فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک  میں عوام کو بھت ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی۔

شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -