مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی نایاب، رمضان بازاروں میں لمبی قطاریں 

  مہنگائی کا جن بے قابو، یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی، گھی نایاب، رمضان بازاروں ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) عید کے قریب آتے ہی مہنگا ئی کا جن بے قا بو ہو گیا ضرروریا ت زند گی کی اشیا ء کی قیمتیں آسمان سے با تیں کر نے لگیں دوسری جانب حکو مت کی طرف سے رمضا ن ریلیف فرا ہم کر نے کے با وجو د رمضا ن با زاروں میں بچے، بڑے، بوڑھے چینی اورسستا آٹے کیلئے لمبی لا ئنوں میں لگے نظر آئے اور لڑا ئی جھگڑا دھکم پیل  معمو ل بن گیا  جبکہ یو ٹیلیٹی سٹورز پر اشیا ء کی خریدا ری کیلئے شنا ختی کا رڈ کی شرط برقرا ر لیکن چینی اور گھی نا یا ب ہو گیا تفصیلا ت کے مطا بق عید کے قریب آتے ہی شہر بھر میں مہنگا ئی کے طو فا ن نے ڈیرے جما لئے ضرو ریا ت زند گی کی اشیا ء شہریو ں کی قوت خرید سے با ہر ہو نے لگیں حکو مت کی جانب سے ریلیف پیکجز دینے کے با وجو د شہری مہنگا ئی کے ہا تھو ں پر یشا ن ہیں بنیا دی اشیا ء خوردو نوش جن میں آٹا، چینی، گھی شا مل ہے ان کی قیمتوں میں حکو مت کی جانب سے تو کمی کی گئی ہے لیکن شہریو ں کو ابھی بھی ان کے حصو ل کیلئے چکر کا ٹنے پڑ رہے ہیں یو ٹیلیٹی سٹورز پر ریلیف تو دے دیا گیا لیکن تر سیل پو ری نہ ہو نے کی وجہ سے پیشتر یو ٹیلیٹی سٹورزکے ریک خا لی پڑے ہیں گھی درجہ اول درجہ دوئم دونو ں ہی دستیا ب نہیں اسی طرح دوسری جانب رمضا ن با زاروں میں بھی لمبی لا ئنیں لگے روزہ دا ر اشیا ء کے لئے انتظا ر کر تے ہیں۔ اس حوالے سے ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے شا دما ن با زار آئے شہریو ں کا کہنا ہے کہ حکو مت مہنگا ئی کو جب تک جڑ سے ختم نہیں کر ے گی اور مہنگا ئی ما فیا کو قابو  نہیں کر ے گی تب تک مہنگا ئی کو کنڑول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکو مت کو چا ہیے کہ جس طرآٹا اور چینی کی قیمتوں میں کمی کی ہے اسی طرح گھی کی قیمتوں میں بھی کمی کا فوری اعلا ن کر ے۔  

مہنگائی 

مزید :

صفحہ آخر -